” مہا کمبھ میلہ 2025″ 144 سال بعد بھارت میں آج سے شروع

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شمالی شہر پریاگ راج میں آج سےمہاکمبھ میلہ شروع ہو گیا ہے۔
کمبھ میلہ ایک ہندو تہوار ہے جو ہر 12 سال بعد چار مقدس مقامات پر ہوتا ہے: پریاگ راج، ناسک، اجین اور ہریدوارلیکن 2025 میں ہونے والا مہا کمبھ میلوں میں سب سے بڑا اور سب سے اہم ہے کیونکہ یہ ہر 144 سال بعد لگتا ہے۔ہندو علم نجوم کے مطابق 144 سال بعد سورج، چاند، مشتری اور زحل کی پوزیشن ایک ساتھ اچھی ہو رہی ہے۔
یہ مہا کمبھ 13 جنوری سے 26 فروری تک منعقد کیا جائے گا۔ اس میلے کے چھ ہفتوں کے دوران 40 کروڑ سے زیادہ افراد تین مقدس دریاؤں، گنگا، جمنا، اور افسانوی و غیر مرئی سرسوتی کے سنگم پر مقدس ڈبکی لگائیں گے۔پریاگ راج میں ان ندیوں کا سنگم کہا جاتا ہے، ہندو عقیدے کے مطابق یہاں غسل کرنا گناہوں کو صاف کر سکتا ہے اور پیدائش اور موت کے چکر سے موکش حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
آج لاکھوں ہندوعقیدت مند مہا کمبھ کا پہلا شاہی غسل کر رہے ہیں۔ شاہی غسل سے مراد ہندو دھرم ے مختلف فرقوں کے بڑے سنتوں ،بابائوں اور پنڈتوں کے ساتھ ہر گھنٹے میں دو لاکھ سے زیادہ عقیدت مند غسل کر رہے ہیں۔ گنگا اور جمنا کے کنارے تعمیر کیے گئے عارضی ٹینٹ سٹی کو ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے تک چلنے کے لیے لیس کیا گیا ہے۔
لاکھوں کروڑوں افراد کے رش کی وجہ سے کنبھ کے میلے میں کھو جانا ایک کہاوت ہے لیکن دور جدید میں ہونے والے اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ تروینی سنگم کے 25 سیکٹروں میں پھیلے ہوئے علاقے میں 50 ہزار سے زیادہ بجلی کے کھمبوں پر QR کوڈ نصب کیے گئے ہیں۔ مہا کمبھ میلے میں آنے والے عقیدت مند بجلی کے کھمبوں پر نصب QR کوڈ کے ذریعے اپنا مقام جان سکیں گے۔ اس کیو آر کوڈ سے تمام عقیدت مندوں کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ وہ کس سیکٹر میں ہیں یا کس سڑک پر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عقیدت مند اپنے موبائل سے کیو آر کوڈ اسکین کرکے اپنی تجاویز اور شکایات کنٹرول روم کو بھیج سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں