میرٹ اور ایمانداری ہوگی تو کھیلوں میں کامیابی خود ملے گی، نو منتخب صدر پی او اے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے نو منتخب صدر عارف سعید نے کہا ہے کہ میرٹ اور ایمانداری کریں گے تو کھیلوں میں کامیابی خود ملے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف سعید کا کہنا تھا کہ پہلا ہدف انتظامی امور سے بڑھ کر کھیل کے اقدار کو اہمیت دینا ہے۔ کھیلوں میں اخلاقیات اور اسپورٹسمین شپ کو لیکر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوچ اب فرسودہ ہوچکی ہے کہ ہم پہلے میڈل لیں گے اور پھر ایماندار ہو جائیں گے۔ اولمپک ازم کے مطابق ہاؤس کو چلانے کی کوشش کریں گے۔

عارف سعید کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ مل کر کھیلوں کی ترقی کےلیے کام کریں گے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔ ہم مل کر کر طے کریں گے کہ ہم نے کھیل اور کھلاڑیوں کی کامیابی کےلیے کیا کرنا ہے۔

نو منتخب صدر پی او اے نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کےلیے ابھی بہت کام پڑا ہے، گیمز کےلیے بہت سرمائے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے ساتھ مل کر ساؤتھ ایشین گیمز کو پاکستان کا شو کیس بنائیں گے۔ پاکستان ساف گیمز کرئے گا تو بڑی گیمز کےلیے آگے بڑھے گا۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نیشنل گیمز کی منظوری دیدی ہے۔ نیشنل گیمز کی تاریخیں اپریل مئی کے دوران طے ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں