نادیہ خان کا شادی شدہ افراد کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو اہم مشورہ دے دیا۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مہنگائی کے دور میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی اور اپنے بچوں کو یہ سکھائے گی کہ خوشی، صحت اور فیملی کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے تو گھر کا ماحول پرسکون رہے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس لیے بچے پیدا کرنے سے پہلے کچھ پیسے جمع کرنے چاہئیں اور اپنی کمائی میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ جب اولاد گھر میں آئے تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں