لانگیئربین : ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں ایک عجیب و غریب قانون نافذ ہے جس کے تحت یہاں مرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قصبے میں نہ صرف مرنے پر پابندی ہے بلکہ بزرگ شہریوں کی رہائش پر بھی کچھ خاص ضوابط ہیں۔ اس انوکھے قانون کے پیچھے یہاں کی شدید سردی اور موسمی حالات ہیں۔
لانگیئربین، جو کہ دنیا کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے، میں تقریبا 2 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہاں قبرستان موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی زمین اتنی سرد ہوتی ہے کہ مردہ جسم جلدی سے گلنا سڑنا شروع نہیں ہوتا اور اس سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس علاقے میں قدیم وائرس اور بیکٹریا بھی زندہ حالت میں ملے ہیں، اس لیے اگر کوئی شخص بیماری سے مر جائے تو اس کا جسم ویسا کا ویسا باقی رہتا ہے، جو صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
یہاں کی سردی منفی 46.3 ڈگری تک جا سکتی ہے اور یہاں زمین کھودنا بھی انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے مردوں کو دفن کرنے کی بجائے دوسرے طریقوں سے ان کا علاج کیا جاتا ہے تاکہ ان کے جسم سے بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ کم سے کم ہو سکے۔