نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے اداکارہ کے میڈیکل کو بوگس قرار دیدیا

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا۔

اداکارہ نرگس پرمبینہ تشدد کےمقدے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل کو چیلنج کردیا ہے،لاہور کی کینٹ کچہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےکہا ہےکہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زخموں کا جائزہ لے،درخواست گزار نے نرگس کےمیڈیکل کو بوگس قرار دیا ہے،کینٹ کچہری نےکہا کہ خاتون کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں