نعمان علی نےٹیسٹ کیریئر میں دوسری بار 10 وکٹیں لے لیں

قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے اپنے مختصر سے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے 38 سالہ اسپنر نعمان علی نے مختصر کیرئیر کے دوران ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔انہوں نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔نعمان علی نے پاکستان کیلئے محض 18 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2.99 کی اکانومی سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں