نقلی دلہن بننے کا کہہ کر جعلساز نے حقیقی شادی رچالی

ایک نقلی شادی میں دلہن کا کردار ادا کرنے والی نوجوان خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب اسے پتہ چلا کہ اس کی حقیقی طور پر شادی ہوگئی ہے۔

خاتون جس کے نام کا عدالت نے انکشاف نہیں کیا، اس نے جج کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے ستمبر 2023 میں ایک ڈیٹنگ ایپ پر ملی اور پھر میلبورن میں پابندی سے آپس میں ملنا شروع کیا اور اسی سال دسمبر میں اس نے سڈنی میں ایک وائٹ پارٹی میں مدعو کیا اور کہا کہ وہ تقریب کے تھیم کے مطابق سفید لباس لے کر آئے۔

خاتون نے یہ بات قبول کر لی، لیکن جب وہ پارٹی وینیو پر پہنچی تو وہ حیران ہوئی کہ وہاں دوسرے لوگوں میں صرف اس کا ساتھی، ایک فوٹوگرافر، فوٹوگرافر کا دوست اور ایک میرج آفیشنٹ موجود تھے۔

اس کا ساتھی اسے ایک طرف لے گیا اور وضاحت کی کہ اس نے اپنی سوشل میڈیا پر فالوونگ بڑھانے کے لیے جعلی شادی کا منصوبہ بنایا ہے جس میں مجھے دلہن کا کردار ادا کرنے کو کہا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ بالا صورتحال پر میں نے اس سے پوچھا کہ معاملہ کیا ہے؟ تو اس نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے انسٹاگرام پیج سے رقم کمانا شروع کرنا چاہتا ہے۔

اسکی وضاحت کے باوجود مدعیہ کا اس پر شک برقرار رہا، اس لیے اس نے ایک دوست سے اس معاملے پر مشورہ کیا۔ دوست کی جانب سے قانونی معاملات سمجھانے اور یہ بتانے پر کہ میں نے کسی دستاویز پر دستخط نہیں کیے لہٰذا کچھ نہیں ہوگا، میں جعلی شادی کے لیے تیار ہوگئی اور تمام رسومات اس طرح ادا کیں کہ وہ اصل لگے۔

دو ماہ بعد خاتون کے دوست نے اس سے کہا کہ وہ اسے آسٹریلیا کی مستقل ریذیڈنسی میں اپنے زیر کفالت میں شامل کرے کیونکہ اس طرح اسے مستقل ریذیڈنسی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس طرح خاتون کو پتہ چلا کہ نقلی شادی دراصل حقیقی تھی تاکہ وہ اسکے ساتھ جب دوبارہ سڈنی جائے تو اپنا کیس فائل کرسکے۔ خاتون کے مطابق اسے پتہ نہیں تھا کہ اسکے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں