کامیڈین و ٹی وی میزبان عادی عدیل نے معروف اداکارہ نیلم منیر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ہونٹوں کے اوپر موجود ’تل‘ کو ہٹوا دیں۔
عادی عدیل حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران ایک سیگمنٹ میں نیلم منیر کو مشورہ دینے کے سوال پر انہوں نے اداکارہ کو’تل’ ہٹوانے کا مشورہ دے ڈالا۔میزبان فیصل قریشی نے جب انہیں بتایا کہ نیلم منیر کے ’تل‘ پر پورا زمانہ پاگل ہے اور سب لوگوں کو وہ پسند ہے تو اس پر عادی عدیل نے کہا کہ لوگ اس ’تل‘ پر پاگل ہیں، وہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اداکارہ ان کی توجہ اپنی جانب کھینچنا چاہتی ہیں تو انہیں ہونٹوں کے اوپر بنا ’تل‘ ہٹوانا چاہیے۔عادی عدیل نے دلیل دی کہ اگر نیلم منیر کا ’تل‘ ہٹ جائے گا تو ان کا نیا چہرہ نظر آئے گا اور ان کی شکل تبدیل ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’تل‘ کے بغیر نیلم منیر کا چہرہ نئے فیچر کے ساتھ نظر آنے لگے گا لیکن بعد میں اداکارہ اپنی مرضی کے دوسرے متعدد ’تل‘ بنوا سکتی ہیں، وہ اپنی مرضی کا مصنوعی ’تل‘ بنوالیں۔خیال رہے کہ نیلم منیر کے ہونٹوں کے اوپر واضح کالا تل موجود ہے اور انہیں اس کی وجہ سے خوبصورت بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔
متعدد افراد سمیت شوبز شخصیات نیلم منیر کے تل اور ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کر چکے ہیں لیکن اب پہلی بار عادی عدیل نے انہیں ’تل‘ ہٹوانے کا مشورہ دیا ہے۔عادی عدیل نے نیلم منیر کو مصنوعی تل بھی بنوانے کا مشورہ دیا، جس سے کئی صارفین کو شک ہوا کہ شاید اداکارہ کا حالیہ ’تل‘ بھی مصنوعی ہے۔