نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔
اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
کیویز ٹیم کی جانب سے سوزی بیٹس نے 32 اور ایمیلیا کیر نے 43 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ بروک ہیلی ڈے نے 38 رنزبنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے نون کولولے کے نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بناسکی اور نیوزی لینڈ نے 32 رنز کی فتح کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
افریقی ٹیم کی جانب سے کپتان لاورا 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔فاتح ٹیم کی کھلاڑی ایمیلیا کیر کو فائنل اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔