خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا میں وراثتی مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ڈویژن کی سطح پر خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وراثتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت کر دی، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر 5 ہزار 500 سے زائد وراثتی مقدمات زیر التوا ہیں، ابتدائی طور پر سینئر سول جج اور سیشن جج کی سطح پر عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
پشاور ہائیکورٹ میں بھی وراثتی مقدمات کیلئے خصوصی بنچ قائم کیا جائے گا، چیف جسٹس نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو زیرالتوا وراثتی مقدمات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔