وزن کم کرنے والی دوا اوزمپیک کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ

نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ذیابیطس اور وزن میں کمی کے علاج کے لیے مخصوص دوا اوزمپیک کے نسخے پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں دیے جارہے ہیں۔

اوزمپیک جسم کو زیادہ انسولین پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے، جسم میں پیدا ہونے والی چینی کی مقدار کو کم کرتی ہے اور عمل انہضام کو سست کرتا ہے۔

پچھلے سال کے اوائل میں اوزمپیک کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس( نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک متبادل کے طور پر tirzepatide پیش کی تھی جسے عام طور پر Mounjaro کے نام سے جانا جاتا ہے۔

این ایچ ایس کی اوپن پرسکرائبنگ سروس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اوزمپیک سال میں نومبر سے لے کر مہینے میں اوسطاً 489 بار نسخوں پر تجویز کی گئی۔

یہ ایک سال پہلے کے 226 سے زیادہ نمایاں اضافہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں