وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آ گاہ کیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے ، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آ گاہ کیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بل پر تمام تحفظات کودور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں