وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کو صحت سہولیات سے متعلق ماڈل شہر بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس میں صحت کی سہولیات تک رسائی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز کرنے، مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے پری کوالیفکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔
ماہر کنسلٹنٹس کی نگرانی میں عمل مکمل کرنے، مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے پر بھی زور دیا ۔ وزیراعظم نے میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹر کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔