کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبےکے پسماندہ علاقے اوچ سے تعلق رکھنے والی بچی کی اپیل سن لی۔بلوچستان کے علاقے اوچ سے ایک بچی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے علاقے میں اسکول بنانے کی اپیل کی تھی۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق اوچ سے میر زادی نامی بچی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے علاقے میں گرلز اسکول کے قیام کی اپیل کی تھی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نےاوچ کے پسماندہ علاقے کی باصلاحیت بچی کے اسکول کے قیام کے حوالے سے مطالبے کی فوری شنوائی کی اور وہاں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق محکمہ تعلیم نے درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔