وزیراعلیٰ پنجاب کا انٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے بزنس کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انقلابی معاشی ویژن کے تحت پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون اسکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔ درمیانے کاروبار کے لئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم“ شروع کی جائے گی۔
بزنس کارڈ اسکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا جبکہ ”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم“کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے بڑے شہروں میں اسمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا۔”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم ”کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا۔ کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپ کے لئے ترجیحا لون مل سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں