آج کے مصروف معمولات کے ساتھ، تناؤ اور اضطراب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نوجوان اور بوڑھے دونوں کے لیے اکثر نیند کی گولیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
ویب سائٹ ’سری لائیو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیند کے ماہر ڈاکٹر مائیکل بریس جنہیں عرفِ عام میں ’نیند کا ڈاکٹر‘ بھی کہا جاتا ہے، نے نیند کی گولیوں سے بھی زیادہ جلد نیند لانے کا طریقہ بتایا ہے۔
ڈاکٹر مائیکل بریوس کیلے کو ایک جادوئی پھل سمجھتے ہیں جو جلدی نیند لے آتا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سونے سے پہلے کیلا نیند کی گولیوں سے بہتر اور جلد نیند لاتا ہے۔ڈاکٹر بریوس نے واضح کیا کہ جب کہ لوگ عام طور پر یہ مانتے ہیں کہ کیلے صبح کے وقت توانائی فراہم کرتے ہیں ان کا استعمال رات کو مختلف فوائد فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر نے کیلے کو “قدرتی نیند کی گولی” کہا ہے کیونکہ ان میں میگنیشیم ہوتا ہے۔مزید برآں ڈاکٹر بریوس نے نیند کے لیے فائدہ مند دیگر پھلوں کے بھی نام بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ کیلے کے بعد کیوی نیند کیلئے بہت زیادہ موثر ہے کیونکہ یہ دماغ میں سیروٹونن کو بڑھاتا ہے، یہ ایک پرسکون ہارمون ہے جو سونے سے پہلے آرام لانے میں مدد کرتا ہے۔