ویجی ٹیبل جلفریزی بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 شملہ مرچ (باریک کاٹ لیں) 2 عدد

2 آلو‘ گاجر‘ ٹماٹر‘ پیاز 1 عدد (باریک کاٹ لیں)

3 مٹر (اُبلے ہوئے) 1 کپ

4 ثابت زیرہ 1 چائے کا چمچہ

5 ثابت لال مرچ 6 عدد

6 ادرک (باریک کٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ

7 ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

8 نمک حسب ذائقہ

9 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

10 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

11 گرم مصالحہ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ

12 قصوری میتھی 1 چائے کا چمچہ

13 سرکہ 1 کھانے کا چمچہ

14 پنیر 1 کھانے کا چمچہ

15 تیل 1 کپ

تیار کرنے کی ترکیب

1تیل گرم کر کے اس میں ثابت لال مرچ اور زیرہ ڈال کر ایک منٹ فرائی کر کے ڈھانپ کر چولہے سے اُتار کر رکھ دیں۔

2تمام سبزیاں کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر ساتھ ہی نمک‘ ہلدی ڈال کر 2 منٹ اُبال کر چھان کر رکھ دیں۔

3برتن کو دوبارہ 5 منٹ بعد چولہے پر رکھ کر اس میں کٹی ہوئی ادرک‘ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر 1 منٹ بھون لیں۔

4اس کے بعد نمک‘ مرچ‘ گرم مصالحہ‘ قصوری میتھی‘ سرکہ‘ پنیر اور سبزیاں ڈال کر 5 منٹ فرائی کریں۔

5ڈھک کر 3-4 منٹ پکا کر اُتار لیں۔

6پنیر کے چھوٹے سائز کے پیسز کے ساتھ گارنش کریں اور پراٹھوں کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں