ویرات کوہلی نے سچن ٹینڈولکر کا کونسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹینڈولکر کا ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 265 رنز کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کر کے آئی سی سی ایونٹس میں 24 بار 50+ رنز اسکور کر کے سچن ٹینڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سچن ٹینڈولکر نے آئی سی سی ایونٹس میں 23 بار 50+ رنز اسکور کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں