ویسٹ انڈیز کے اسپنر گداکیش موتی کا پی ایس ایل 10 کھیلنے کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے اسپنر گداکیش موتی نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے لئے سائن اپ کرلیا۔

اتوار کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل ایکس ہینڈل سے اعلان کیا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر گداکیش موتی نے 10 ویں ایڈیشن کے لیے پلیئر ڈرافٹ کے لیے باضابطہ طور پر سائن اپ کر لیا ہے۔

گداکیش موتی T20 کرکٹ میں ایک تجربہ کار باؤلر ہیں جو 29 انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 31 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

29 سالہ کھلاڑی فرنچائز کرکٹ میں اب تک گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کا حصہ رہے ہیں۔

سی پی ایل کے 41 میچوں میں اسپنر نے 21.36 کی اوسط اور 7.20 کی اکانومی سے 46 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

نوجوان اسپنر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 باؤلنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

گداکیش موتی پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹر ہونے والے 18 ویں غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں