ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14 گیندوں قبل حاصل کرلیا،انیکی باش نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔دوسرا سیمی فائنل کل جمعہ کو شارجہ میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔فائنل 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں