ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی بہترین ٹیم کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی منتخب کردہ اس ٹیم میں جنوبی افریقہ کی تین کھلاڑیوں، لارا وولوارڈٹ، تزمین برٹس، اور ملابا کو شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی۔ انگلینڈ کی ڈینی وائٹ اور آسٹریلیا کی میگن شٹ کو بھی بہترین ٹیم میں شامل کیا گیا، جبکہ بھارت کی ہرمن پریت کور نے بھی اپنی جگہ پکی کی۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر اور ڈینڈرا ڈوٹن، بنگلادیش کی نگار سلطانہ، اور نیوزی لینڈ کی میری مائر، امیلیا کیر، اور ایڈن کارسن بھی اس ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں