واشنگٹن، طومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فورسز میں موجود ٹرانس جینڈر اہلکاروں کو نااہل قرار دیکر فوج سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی سنڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج سے ٹرانس جینڈرز اہلکاروں کو ہٹانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر تیار کر رہے ہیں۔رپورٹ کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کو طبی بنیادوں پر طور پر فورسز سے ڈسچارج کر دیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ وہ فوج میں بھرتی کے لیے نااہل تصور کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق دور میں بھی ایسا ہی ایک حکم نافذ کیا تھا جس کے باعث مسلح افواج کی میں ٹرانس جینڈرز کی بھرتیاں بند ہوگئی تھیں۔ٹرمپ کے بعد صدر بننے والے جوبائیڈن نے یہ پابندی ختم کرکے ٹرانس جینڈرز کی امریکی فوج میں بھرتیاں شروع کردی تھیں۔تاہم برطانوی اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس بار ڈونلڈ ٹرمپ فوج میں پہلے سے موجود ٹرانس جینڈرز کو بھی برطرف کردیں گے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ایگزیکٹو آرڈر پر 20 جنوری کو حلف اُٹھاتے ہی دستخط کردیں گے۔
ایک سروے کے دوران 2 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں میں جینڈر ڈسفوریا (جنس کی شناخت میں شک) کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ کئی ایک کی شناخت اس سے مختلف پائی گئی تھی جس شناخت کے ساتھ وہ پیدا ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اس وقت امریکی فوج میں 15 ہزار کے قریب ٹرانس جینڈرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔