امریکا:منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دن ہی بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے، جن میں 100 سے زیادہ ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا ارادہ شامل ہے جن میں سے تقریباً 25 صرف ان کے پہلے دن ہی متوقع ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن کی بے دخلی ، ٹک ٹاک پر پابندی کی تیار،حولیاتی پالیسیوں پر نظرثانی، چینی مصنوعات پر بھاری ٹیکس، سکولوں میں ٹرانس جینڈر مواد کے خلاف سخت اقدامات، پیدائشی حق شہریت کا خاتمہ جیسے کئی اقدامات کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد امریکہ کی معیشت، امیگریشن پالیسی، اور ماحولیاتی حکمت عملیوں میں اصلاحات کرنا ہے، اور وہ ان تمام فیصلوں کو ایک ہی دن میں نافذ کرنے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے اپنے پہلے دن ہی سے تارکین وطن کے خلاف سخت پالیسیوں پر عملدرآمد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کے مطابق، وہ “امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم” شروع کریں گے، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، وہ بائیڈن دور کے امیگریشن قوانین کو کالعدم اور مخصوص مسلم اکثریتی ممالک پر سفر کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر عائد کی جانے والی پابندی کو مؤخر کریں گے تاکہ اس کے مالکان چین کی کمپنی ByteDance اور امریکی سرمایہ کاروں کے درمیان ایک نیا معاہدہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قومی سکیورٹی کو تحفظ ملے گا اور امریکہ کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔
ٹرمپ نے اپنے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ کو پیرس ماحولیاتی معاہدے سے نکالنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بائیڈن کے “انفلیشن ریڈکشن ایکٹ” کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے، اور ملک میں توانائی کے دیگر ذرائع جیسے کہ تیل کی پیداوار کو فروغ دیں گے۔
چینی مصنوعات پر بھاری ٹیکس ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی تمام مصنوعات پر 25% ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ، چین سے آنے والی مصنوعات پر مزید 10% اضافی ٹیکس لگانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
ایڈوکیسی اور تعلیم پر کنٹرولٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ اسکولوں میں “کرٹیکل ریس تھیوری” اور “ٹرانسجینڈر مواد” کے خلاف سخت اقدامات کریں گے اور ایسے اسکولوں کو وفاقی امداد دینے سے انکار کریں گے جو ایسی پالیسیوں کو فروغ دیتے ہیں۔
ٹرمپ نے پیدائشی حق شہریت کو ختم کرنے کا عزم بھی کیا ہے- یعنی جو بھی امریکہ میں پیدا ہوا ہے وہ خود بخود شہریت حاصل کر لے گا- اپنے پہلے دن، این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ ایسا کرنا ممکن نہیں ہے، بشرطیکہ یہ آئین میں درج حق ہے۔ ، لیکن یہ کہتے ہوئے کہ وہ اسے ایگزیکٹو ایکشن کے ذریعے کالعدم کرنا چاہتا ہے “اگر ہم کر سکتے ہیں۔”
ٹرمپ کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ جو کام کریں گے ان میں سے ایک یہ ہے کہ کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔کینیڈی کے علاوہ ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو سامنے لانے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “ہم عوامی دلچسپی کی حامل دیگر متعلقہ دستاویزات بھی آشکار کریں گے۔”
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ جنوری 6، 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث افراد کے مقدمات کا جائزہ لیں گے اور “غیر متشدد” مجرموں کو معاف کرنے پر غور کریں گے۔یہ اقدامات ٹرمپ کے پہلے دن کے منصوبوں کا حصہ ہیں جو انہیں امریکی سیاست میں ایک نئی سمت دینے کے لیے نظر آتے ہیں۔