ٹک ٹاک نے تیسری مرتبہ لاہور میں میں اپنے پُروقار کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی میزبانی کی، یہ ایوارڈز جن کا شدت سے انتظار رہتا ہے اُن پاکستانی کری ایٹرز کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے جنہوں نے ملک میں ڈیجیٹل مواد کو تبدیل کردیا ہے۔
ایوارڈزکی تقریب میں مختلف کیٹگریز سے تعلق رکھنےوالے کری ایٹرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اُن کی تخلیقی صلاحیتوں، اثرات اور دلچسپی اور اختراعی مواد کے ذریعے لاکھوں افراد کو متاثر کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا، اس سال دس کیٹگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔
ٹک ٹاک میں پاکستان کے ہیڈ آف کنٹینٹ آپریشنز سیف مجاہد نے کہا کہ ٹک ٹاک کری ایٹر ایوارڈز ٹک ٹاک پر ہماری پاکستانی کمیونٹی کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور مہارت کو اجاگر کرتے ہیں، ہم ان کری ایٹرز کے جشن پر بہت خوش ہیں جنہوں نے نہ صرف ہمیں تفریح اور تعلیم دی ہے بلکہ متحرک اور متنوع ڈیجیٹل ثقافت میں بھی حصہ لیا ہے اور پاکستان میں ایونٹ کی تیسری مرتبہ میزبانی مقامی ٹیلنٹ کی اعانت اور حوصلہ افزائی کے لیے ہماری جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
سال کے سب سے باوقارکری ایٹر کا ایوارڈ محمد احمد عرف مسٹر بیٹری جبکہ عباس بخاری نے سال کے ابھرتے ہوئےکری ایٹر کا خطاب حاصل کیا اور آزاد چائے والا نے کری ایٹر برادری میں اپنی شاندار خدمات اور اثر و رسوخ کے اعتراف میں سال کے بہترین سماجی اثرات پیدا کرنے والے کری ایٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
سڈ ریپر نے سال کے بہترین او جی کری ایٹر کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ زُنیر کمبوہ نے ٹریول کری ایٹر آف دی ایئر کا خطاب حاصل کیا۔
اسامہ خان کو لانگ فارم / 1 منٹ + موادکری ایٹر کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
فوڈ کے شعبے میں آمنہ اشرف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوڈ کری ایٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
کنٹینٹ کری ایٹر رِدا نقاش کو سال کا بہترین انٹرٹینمنٹ کری ایٹر قرار دیا گیا، عبدالرحمٰن نے اپنی ٹرینڈنگ فیشن ویڈیوز کے ساتھ سال کے بہترین بیوٹی اینڈ فیشن کری ایٹر کا ایوارڈ جیتا۔
سال کے بہترین ویڈیو کا ایوارڈ محمد ساحل کو دیا گیا۔
کامیاب ہونے والے کری ایٹرز کا انتخاب ٹک ٹاک کمیونٹی نے اِن ایپ ووٹنگ کے ذریعے کیا تھا جہاں صارفین نے تمام کیٹگریز میں اپنے پسندیدہ کری ایٹرز کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔یہ عمل مکمل طور پر آن لائن تھا۔
اس تقریب نے ٹک ٹاک کے مقامی کری ایٹرز کو بااختیار بنانے اور خود اظہار اور بامعنی رابطوں کے لیے متحرک جگہ کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔