انٹریم ہیڈکوچ عاقب جاوید نے اپنےبیان میں کہا ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ سپن پج پرمضبوط نہیں، سپن پچ پر فائدہ لازمی ہونا تھا جو ہوا،ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوم میں ٹسٹ جیتنے کا فائدہ ہوتا ہے،ہوم میں ٹیسٹ میچز جیتنے ہوتے ہیں۔
انٹریم ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس میں کہاساوتھ افریقہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں انکے حساب سےپچز ہوتی ہیں جس کا وہ فائدہ اٹھاتے ہیںمیری سمجھ میں نہیں آیا کہ سپنرز وکٹ لیں تو ہم پیچھے اور فاسٹ باولرز وکٹ لیں تو ہم آگے جائیں گے، اہم یہ ہے کہ ٹیسٹ میچ کیسے جیتنا ہے،
مزید کہا ایسی پچز ہم پاکستان کےسنٹرز میں بناسکتے ہیں جیسے دوسرے ممالک اپنے فائدے کے لئےبناتے ہیں، اس پچ پر ہمارے بیٹسمین کو بھی مسئلہ آتا ہے ایسی پچز پر کھیل کر ہی خود کو بہتر کیا جا سکتا ہے
ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیئے جو ٹیم بیسٹ لیول ہوگی وہ جیتے گی،ریورس سونگ ہماری تھوڑی پیچھے آئی ہے اس صلاحیت کو بڑھانا پڑے گا، جو اس پچ پر وکٹ لے سکتا ہے تو اس کو ہی کھلائیں گے۔