پارلیمنٹ لاجز ’سب جیل‘ قرار: تحریک انصاف کے 10 ارکان کی ’غیر معمولی گرفتاری پر سپیکر کا غیر معمولی فیصلہ

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 10 ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گرفتار ارکان پارلیمان کے لاجز کو ’سب جیل‘ قرار دینے کا فیصلہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 108 کے ذیلی قاعدے تین کے تحت حاصل اختیارات کے تحت جاری کیا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے ایک درخواست میں زیر حراست تمام 10 اراکین کی سکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ لاجز میں ان کے فلیٹس کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا الزام ہے کہ نو ستمبر کی شب اس کے 10 ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔ اس معاملے پر سارجنٹ قومی اسمبلی اور چار سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔
اکستان کی پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی سپیکر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے گرفتار ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دیا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں