پاور سیکٹر میں اصلاحات شروع ، کئی آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم

اسلام آباد، نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے تحت پاورسیکٹر میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے نیشنل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا، سیکیورٹی آفیشلز اور دیگرشامل ہیں، اقتصادی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھنے کی وجہ سے اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا اور دستیابی کو بہتر بنانا ہے، کچھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی جانچ پڑتال کی اور معاہدے ختم کیے۔انہوں نے مزید کہا حکومت توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر بھی کام کر رہی ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے، پاور مارکیٹ کے قیام سے ایک ہی ڈسٹری بیوٹر پر انحصار کم ہو گا، انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں