پاکستانیوں سمیت 6 غیرملکی کھلاڑیوں نے بی پی ایل میچ کا بائیکاٹ کردیا

بنگلا دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیوں سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیرملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کھیلنے سے انکار کیا، بی پی ایل کے رواں سیزن میں واجبات کی عدم ادائیگی کا دوسری مرتبہ تنازعہ ہوا ہے۔

واجبات کی عدم ادائیگی پر بائیکاٹ کرنے والوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم شامل ہیں، اس کے علاوہ لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل اور رین برل شامل ہیں۔

دربار راجشاہی نے آج رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث تمام مقامی بیٹرز کے ساتھ کھیلا۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر تمام مقامی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں