نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی، 243 رنز کا ہدف کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جبکہ میچ کی بات کی جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اوورز میں 2 چانس گنوا دیے۔ کیویز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کرنے والے لیتھم کو 2 اوورز میں 2 چانس ملے، ابرار نے ٹوم لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا۔اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی ٹام لیتھم کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے پھر تھوڑی دیر بعد سعود شکیل نے بھی لیتھم کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کو 243 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 242 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے نا بابر اعظم چلے اور نہ ہی سعود شکیل اور فخر زمان، کپتان محمد رضوان 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور سلمان علی آغا نے 45 رنز بنائے۔ بعد ازاں نیوزی لینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر تین ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔ کیویز نے 243 رنز کا ہدف باآسانی 5 وکٹوں پر 48 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
