پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سرکرلی۔
اسد میمن 7 براعظم کی بلند چوٹیوں کے سفر پر ہیں اور انہوں نے چھٹی چوٹی سر کی ہے۔
ماؤنٹ ونسن 4 ہزار 892 میٹر بلند ہونے کے ساتھ دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے۔
اسد میمن کے سیون سمٹ کے سفر کی آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے، کوہ پیما کا کہنا ہے کہ میری کامیابی ان لوگوں کے نام جو محنت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں۔