پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے آج اپنی اپنی جوہری تنصیبات اور تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت ہوا۔
اس معاہدہ پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے گئے، معاہدے کے تحت ہر سال دونوں ممالک یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات کے بارے میں ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی فہرست ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی، بھارتی وزارت خارجہ نے ہندوستان کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں