پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز: ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

ملتان:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 10 جنوری سے شروع ہوگی۔ یہ ٹکٹ ملتان میں 11 منتخب کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، جب کہ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 500 روپے میں، وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 150 روپے اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 100 روپے میں فروخت ہوں گے۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں بعض تبدیلیاں ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق، زخمی کھلاڑی صائم ایوب کی جگہ امام الحق کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اور اسپنر ساجد خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی واپسی بھی زیرِ غور ہے۔ اس کے علاوہ عبداللہ شفیق کے ڈراپ ہونے کا بھی امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ سیریز 17 جنوری کو ملتان میں شروع ہوگی، اور دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں