پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔بعدازاں سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس رہی۔کاروباری دن کے اختتام پر 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج سٹاک ایکسچینج میں 432 کمپنیوں میں سے 159 کمپنیوں کے شیئرز بڑھے جبکہ 213 کمپنیوں کے شیئرز کم ہوئے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 29 کروڑ 96 لاکھ مالیت کے شیئرز کا کاروباری حجم 20 ارب روپے سے زائد رہا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 178 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 177 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں