پاکستان سٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر لی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں 28 نومبر کا دن گولڈن ڈے بن گیا، نومبر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ریکارڈ کا مہینہ ثابت ہوا۔دوسری جانب بٹ کوائن کی قیمت 98 ہزار ڈالرکی بلند ترین سطح تک گئی، بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 95 ہزار 832 ڈالر ہے۔
کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن دو کروڑ 65 لاکھ روپے سے مہنگا ہو گیا ہے۔یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تاجروں کو امید ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی، کرپٹو مارکیٹ کی کل قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہے جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں