پاکستان شاہینز سے وارم اپ میچ، ویسٹ انڈیز کے 7 وکٹ پر 273 رنز

پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 روزہ میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم نے 7وکٹ پر 273 رنز بنالیے۔

کھیل کے پہلے روز کی نمایاں پرفارمنس ایلک کے 99 رنز اور رمیز جونیئر نے 3 وکٹ رہیں۔

تین روزہ میچ سے ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے دورے کا باقاعدہ آغاز کردیا، اسلام آباد کلب میں شروع ہونے والے واحد 3 روزہ وارم اپ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے روز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 74اوورز کی بیٹنگ میں 7 وکٹوں پر 273 رنز بنائے۔

ایلک ایتھاناز نے 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 99 رنز اسکور کیے، اُن کے علاوہ کپتان کریگ بریتھ ویٹ اور میکائل لوئس نے 34، 34 رنز اسکور کیے۔

میچ کے دوران پاکستان شاہینز کے علی زریاب سیدھے پاؤں پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے، اُنہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کے ٹیسٹ وغیرہ کرائے گئے ہیں۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے رمیز جونیئر نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد صفی عبداللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں