پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
سندھ کے ضلع جیکب آباد کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت کی جانب سے کردی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 تک پہنچ گئی جبکہ جیکب آباد سے یہ رواں سال کا چوتھا پولیو کیس ہے۔
بلوچستان سے 26 ، خیبرپختونخوا سے 18 اور سندھ سے بھی 18 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔