پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی واضح برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کو 330 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 329 رنز بنائے اور آخری اوور میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 اور بابر اعظم 73 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ کامران غلام نے 63 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
نائب کپتان سلمان آغا نے 33، صائم ایوب نے 25 ، شاہین آفریدی 16 اور عرفان نیازی 15 رنز کی اننگ کھیلی۔