پاکستان ویمنز ٹیم انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی

ملائیشیا میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم شرمناک کارکردگی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔آج کھیلے گئے میچ کا بارش کے باعث 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 70 رنز کا آسان ہدف دیا۔

تاہم گرین شرٹس کے لیے یہ معمولی ہدف بھی پہاڑ بن گیا جو سر نہ کیا جا سکا اور ٹیم مقررہ 9 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا سکی اور یوں آئرلینڈ کو 10 رنز کی جیت طشتری میں رکھ کر پیش کر دی۔قومی ٹیم کی اس ایونٹ میں کارکردگی شرمناک رہی اور ایک بھی میچ نہ جیت سکی، امریکا سے ابتدائی میچ بارش کی نذر ہوا اور انگلینڈ نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں