پاکستان کو شکست دینے والی امریکی کرکٹ ٹیم نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

امریکا نے عمان کو 122 رنز کے تعاقب میں 57 رنز سے شکست دے کر بین الاقوامی کرکٹ میں کم ترین ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا دیا۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 54 ویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر سپن ٹریک پر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور مہمان ٹیم کو 122 رنز تک محدود رکھا،امریکا کی جانب سے ملنگ کمار 47 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایرون جونز 16، سنجے کرشنامورتی 16، آندریز گوس 14، ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 3، یاسر محمد 2، سیتیجا مکاملا 2 رنز بنا کر جبکہ کپتان منانک پٹیل، نُستوش کنیگے اور سمت پٹیل بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ عمان کی جانب سےصرف اسپنرز سے بولنگ کروائی گئی۔

شکیل احمد نے 3، عامر کلیم اور سمے شریواستو نے 2، 2 جبکہ جے اوڈیدرا اور سدھارتھ بُکاپٹنم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں امریکا کے صرف چار اسپنرز نے عمان کی پوری ٹیم کو 65 رنزپر پویلین کی راہ دِکھائی اور کم ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا ڈالا،عمان کی جانب سے حماد مرزا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر سنگل فیگر عبور نہ کر سکا۔ حاشر دفعدار 9، کپتان جتندر سنگھ 7، عامر کلیم 5، ونایک شکلا 5 اور جیتن رمانندی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سفیان محمود، شکیل احمد، جے اوڈیدرا اور سدھارتھ بُکاپٹنم کوئی رن نہ بنا سکے۔ امریکا کی جانب سے نُستوش کنیگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاسر محمد اور ملند کمار نے 2، 2 جبکہ ہرمیت سنگھ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں