پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگ گیا۔ ملک میں ایک ہی روز پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے۔

نئے پولیو کیس جیکب آباد، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے۔ ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 ہو گئی۔ حکام کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ڈھائی سالہ بچی اور ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

کراچی کے ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر نکلا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں