پشاور: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، پاک افواج دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دیں گی۔ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔زخمی سیکیورٹی اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسی قوم کی جیت یقینی ہے جس کے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں جو اپنی وطن کی حفاظت کیلیے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اس کو ہر شکل و روپ میں شکستِ فاش دے گی۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہیں اور ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دیں گی۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، اور نگراں وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حیسن شاہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
مقبول خبریں
اشتہار
تازہ ویڈیوز
no posts found
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
اشتہار
تازہ ویڈیوز
no posts found