پشاور:خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں 5 اور 6 فروری کی درمیانی شب کیا گیا، جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے. یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.
