اجزاء
1 جھینگے 500 گرام
2 کیچپ 1 کپ
3 ٹماٹو پیسٹ 1/2 کپ
4 پیپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
5 نمک حسب ذائقہ
6 پیاز (باریک چوپ کی ہوئی) 1 عدد بڑی
7 کریم 1/2 کپ
8 لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
9 زیرہ (بھنا کٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
10 تیل 1/2 کپ
تیار کرنے کی ترکیب
1جھینگوں کو صاف کرنے کے بعد دھو کر خشک کر لیں۔
2سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔
3پیاز کی رنگت تبدیل ہونے پر اس میں لہسن ادرک پیسٹ‘ ٹماٹو پیسٹ‘ نمک‘ پیپریکا پاؤڈر‘ بھنا اور کٹا ہوا زیرہ اور کیچپ شامل کر کے مکس کریں۔
4اس میں جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر 5-6 منٹ تک پکائیں۔
5آخر میں کریم مکس کر کے فوراً ہی آنچ سے اُتار لیں۔
6سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔