پرتگال: چوہے سے مشابہ جانوروں نے طیارہ چار دن تک گراؤنڈ کروادیا

یورپی ملک پرتگال کے ایک ائیرپورٹ پر ایک طیارے کو چار روز تک اس وقت گراؤنڈ کیا گیا جب ہیمسٹر (چوہے سے مشابہ ایک جانور) کارگو میں موجود ڈبوں سے فرار ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹی اے پی ایئر پرتگال کی لزبن سے پونٹا ڈیلگاڈا جانیوالی فلائٹ ایئرپورٹ پر موجود تھی اور بہت سارے مسافروں کے ساتھ ہیمسٹرز (چوہے جیسے اس جانور کے گلے میں تھیلی ہوتی ہے جس میں سردیوں کے لیے غلہ جمع کرکے لے جاتا ہے)، نیولے جیسا بڑا جانور اور پرندے موجود تھے۔

اس طیارے کو پالتو جانوروں کے کسی اسٹور کے قریب ترین علاقے میں بھی جانا تھا، تاہم طیارے کو پونٹا ڈیلگاڈا میں اترنا پڑا کیونکہ 132 ہیمسٹرز کارگو ہولڈ میں فرار ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق طیارے کو ایئرپورٹ پر حفاظتی وجوہات کی بنا پر روکے رکھا، کیونکہ ہیمسٹرز طیارے کے الیکٹریکل وائرز کےلیے خطرہ بن سکتے تھے۔

اس دوران ورکرز نے چار دن تک طیارے میں ہیمسٹرز کی تلاش کی جس کے بعد اس ایئر بس اے 320 کو واپس لزبن جانے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں