پنجاب بھر میں بنیادی مراکز صحت کی بہتری و بحالی کا 46 فیصد کام مکمل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا 46 فیصد کام مکمل ہو گیا۔
انفراسٹرکچر جدت کے ساتھ پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ پر کام تیزی سے جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر کے 1236 بنیادی مراکز صحت کی بہتری و بحالی کا کام تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بنیادی مراکز صحت کی بہتری و بحالی کے لئے 12 ارب روپے جاری کئے گئے، انفراسٹرکچر کی بہتری و بحالی کیلئے اب تک 7 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں، 425 بی ایچ یوز کی بہتری و بحالی کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق 749 بی ایچ یوز کی فلورنگ جبکہ 1109 بی ایچ یوز میں پلستر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
خیال رہےکہ 23 ستمبر 2024 کو بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ پر کام شروع کیا گیا جو 31 دسمبر 2024 تک کام مکمل کر لیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں