پنجاب حکومت نے صحت کے منصوبوں کیلئے خطیر رقم کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے صحت کے منصوبوں کے لیے خطیر رقم کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صحت کے منصوبوں پر فوکس کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کی مد میں 15 ارب 73 کروڑ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کیلئے 8 ارب 83 کروڑ جبکہ خصوصی طبی آلات کی فراہمی کیلئے 6ارب 88 کروڑ منظور کیے گئے ہیں۔

ٹیچنگ اسپتالوں کی ماسٹر پلاننگ کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 96 لاکھ کی منظوری دی گئی۔

لاہور میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے قیام کیلئے 74 ارب 92 کروڑ کی بھی کلیئرنس دیدی گئی جبکہ فنڈزکی حتمی منظوری سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں