لاہور : ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر طارق محمود میاں کی قیادت میں گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد عوام کو ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرات اور اس کے تدارک کے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ذیابیطس کی بروقت تشخیص اور علاج معاشرے کی مجموعی صحت کے لیے ضروری ہے۔ ڈاکٹر طارق محمود میاں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ واک میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔