پنجاب سے ڈینگی بخار کے مزید 149 مریض رپورٹ، ترجمان محکمہ صحت

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کےمطابق راولپنڈی سے134ڈینگی بخار کے مریض سامنے آئے،لاہورسے2 بہاولپور سے3، شیخوپورہ،جہلم،فیصل آبادسمیت10اضلاع سے1،1ڈینگی بخارکےکیس سامنے آئے،
محکمہ صحت پنجاب کاکہنا ہےکہ گزشتہ7روزکےدوران997 ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،رواں سال صوبےمیں اب تک ڈینگی کے3285کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت نے انسدادڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھےہیں،تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگرادویات کا اسٹاک موجودہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں