پنجاب: مفت لینڈ لیزر لیولر اور ٹریکٹرز کیلئے 34 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

لاہور: پنجاب حکومت میں مفت لیزر لینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز کے حصول کیلئے 34 ہزار 700 سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دیں۔دستاویز کے مطابق درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے محکمہ زراعت نے تین ارب 56 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی۔
محکمہ زراعت کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار لینڈ لیولرز مفت دیے جائیں گے، 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں برس پنجاب میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر دو کروڑ 11 لاکھ ساتھ ہزار ٹن گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں