پنجاب میں دو سال بعد پنجاب اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کا آغاز

لاہور: دو سال کے وقفے کے بعد پنجاب میں اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کا دوبارہ آغاز ہوگیا، امریکی شکاری نے پہلا شکار کیا۔امریکی شکاری نے چکوال کے علاقے میں پہلی ٹرافی کا شکار کیا، جس کے لیے 60 لاکھ روپے ادا کیے گئے، پنجاب وائلڈ لائف نے رواں سال 16 ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ جاری کیے جنہیں 3 لاکھ 28 ہزار امریکی ڈالرز میں نیلام کیا گیا۔
یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 9 کروڑ 15 لاکھ روپے بنتی ہے، ایک پرمٹ کی قیمت 20 ہزار 500 ڈالر جبکہ 500 ڈالر اضافی فیس رکھی گئی جس کے بعد ایک پرمٹ کی مجموعی قیمت 58 لاکھ 57 ہزار روپے تک پہنچی۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ سالٹ رینج میں پنجاب اڑیال کی آبادی میں اضافے کی بدولت غیرملکی شکاریوں کو شکار کی اجازت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں